آسٹریلیا :نفرت انگیز جرائم ،اسلحے سے متعلق سخت قوانین منظور

آسٹریلیا :نفرت انگیز جرائم ،اسلحے  سے متعلق سخت قوانین منظور

سڈنی(اے ایف پی)آ ٓسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے نفرت انگیز جرائم اور اسلحے سے متعلق سخت قوانین منظور کر لیے۔

 14دسمبر   2025کو سڈنی کے مشہور بونڈائی بیچ پر یہودی حنوکا تقریب پر فائرنگ میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔نئے قوانین کے تحت نفرت پھیلانے ، شدت پسندی کو فروغ دینے اور تشدد پر اکسانے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ مذہبی یا سماجی رہنماؤں کی جانب سے نفرت انگیزی کو سنگین جرم قرار دیا گیا ہے ، خطرناک اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں