روس :جزیرہ نما کامچاتکا میں برفباری کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس :جزیرہ نما کامچاتکا میں  برفباری کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو (این این آئی)روس کے مشرقی علاقے جزیرہ نما کامچاتکا میں برفباری کا گزشتہ 60 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

شدید برف باری کے باعث کئی میٹر بلند برفانی تودے بن گئے عمارتوں کے داخلی راستے بند ہو گئے اور گاڑیاں مکمل طور پر برف میں دب گئیں۔حکام کے مطابق گزشتہ دنوں عمارتوں کی چھتوں سے گرنے والی برف تلے دب کر 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بعض علاقوں میں 2 میٹر سے زائد برف پڑ چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں