فلوریڈا میں ٹرمپ کو قتل کرنیکی کوشش کے مجرم کو عمر قید
واشنگٹن (رائٹرز)فلوریڈا میں 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں ریان راؤتھ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔۔
۔59سالہ راؤتھ کو گزشتہ سال ستمبر میں پانچ الزامات پر قانونی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، جن میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم نے گالف کورس کے قریب خود ساختہ ہتھیار، باڈی آرمور اور دیگر سامان کے ساتھ ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ پراسیکیوٹرز نے سنگین جرم قرار دیتے ہوئے شدید سزا کا مطالبہ کیا تھا۔