40ارب ڈالر کی غلطی
سیئول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کی ایک بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے ہفتے کے روز اس وقت معذرت کی جب اس نے غلطی سے صارفین کو 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائن منتقل کر دیے۔۔۔
جس کے باعث پلیٹ فارم پر عارضی طور پر شدید فروخت دیکھنے میں آئی۔بِتھمب (Bithumb) نے بتایا کہ اس نے غلطی سے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز منتقل کر دیے ، جن کی موجودہ مالیت 40 ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔ واقعے کے بعد جمعے کے روز 35 منٹ کے اندر 695 متاثرہ صارفین کے لیے ٹریڈنگ اور رقوم نکلوانے کا عمل روک دیا گیا۔مقامی رپورٹس کے مطابق، بِتھمب ہر صارف کو ایک پروموشنل مہم کے تحت تقریباً 2,000 وان (تقریباً 1.37 ڈالر) بھیجنے والا تھا، تاہم غلطی سے ہر صارف کو تقریباً 2,000 بٹ کوائن منتقل ہو گئے ۔