امریکی نائب صدر کو قتل کی دھمکی ملزم وفاقی عدالت میں پیش
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وزارت انصاف نے بتایا کہ اوہائیو کے علاقے ٹولیدو کے رہائشی 33 سالہ شینن ماتھرے کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ماتھرے نے کہا تھا کہ وہ ایم 14 آٹومیٹک بندوق استعمال کر کے نائب صدر کو قتل کرے گا۔ تحقیقات کے دوران ملزم کے قبضے سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق متعدد ڈیجیٹل فائلیں بھی برآمد ہوئیں۔ آئندہ سماعت 11 فروری کو متوقع ہے ۔