حریت کانفرنس کا کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ،اسلام آبادحملے کی مذمت
سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہزاروں کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ قیدیوں کو حق خودارادیت کیلئے پرامن جدوجہد پر گرفتار کیا گیا ہے ،جیلوں میں غیر انسانی حالات برقرار ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں امام بارگاہ پرحملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس کے پیچھے بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔