کولمبیا:کوئلے کی کان میں دھماکا، 2 مزدور ہلاک،4لاپتا
بگوٹا(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)کولمبیامیں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک اور 4لاپتا ہو گئے۔۔۔
کان میں میتھین گیس دھماکے کے بعد 6 مزدور پھنس گئے تھے ۔کوئلے کی کان کے باہر کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کے عزیز و اقارب ابھی بھی اپنے پیاروں کی واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔کان میں پھنسے مزید 4 افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔