بنگلہ دیش:طارق رحمن نے اتحادی حکومت کی پیشکش مسترد کر دی

بنگلہ دیش:طارق رحمن نے اتحادی حکومت کی پیشکش مسترد کر دی

پارٹی اکثریت سے جیتے گی،سیاسی مخالفین کیساتھ حکومت بنانا مناسب نہیں ہماری توجہ قومی خودمختاری اور معیشت کی ترقی پر ہو گی:سربراہ بی این پی

ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش میں 12فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کے مرکزی امیدوار اور بڑی سیاسی جماعت بی این پی کے سربراہ طارق رحمن نے اتحادی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کی پیشکش مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اکیلے ہی بڑی اکثریت سے جیتے گی ،سیاسی مخالفین کے ساتھ حکومت بنانا مناسب نہیں۔سابق وزیر اعظم مرحومہ خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمن نے کہا کہ ان کی توجہ قومی خودمختاری اور معیشت کی ترقی پر ہو گی ،وہ چاہیں گے کہ مخالفین جمہوری اپوزیشن کا کردار ادا کریں۔ جماعتِ اسلامی کی طرف سے تجویز کردہ اتحاد کو قبول نہ کرنے کا اعلان ایک سیاسی موقف کے طور پر سامنے آیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں