دلائی لاما کی جیفری ایپسٹین سے ملاقات کی تردید
نئی دہلی(اے ایف پی)بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے ملاقات نہیں کی۔۔۔
امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ ماہ 30لاکھ سے زائد دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں، جن میں دلائی لاما کا نام 150 سے زائد بار آیا، مگر ملاقات یا تعلق کے کسی ذکر کا کوئی ثبوت نہیں۔چینی میڈیا نے امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایپسٹین فائلز میں دلائی لاما کا نام آنے کی رپورٹ شائع کی تھی ۔