چین :فیکٹری میں دھماکا ،8ہلاک

 چین :فیکٹری میں  دھماکا ،8ہلاک

بیجنگ(اے ایف پی)شمالی چین کے شانشی صوبے میں جیاپینگ بایوٹیک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔

 ابتدائی طور پر سات افراد ہلاک اور ایک لاپتا بتایا گیا تھا، بعد میں ہلاکتیں بڑھ کر آٹھ ہو گئیں۔واضح رہے چین میں صنعتی حادثات حفاظتی معیار کی کمزوری کے باعث عام ہیں، دو ماہ قبل اندرونِ منگولیا کی سٹیل فیکٹری میں بھی نو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں