سری لنکا :ارکان پارلیمنٹ کی پنشن ختم کرنیکا بل منظور
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی پارلیمنٹ نے ارکان اور ان کی بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔
وزیر انصافہرسنا نانایاکارا نے ایوان میں کہا کہ عوام موجودہ کارکردگی دیکھتے ہوئے ارکان کو پنشن کا حق دار نہیں سمجھتے ۔ صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی حکومت نے 49 سال پرانا قانون منسوخ کردیا جبکہ سابق صدور کی مراعات بھی کم کی جاچکی ہیں۔ 225 رکنی ایوان میں 154 ووٹ حق میں اور دو مخالفت میں آئے ۔ اپوزیشن لیڈر سجیت پریماداسا نے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سماجی تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔