بھارت:غیر ملکی سیاحوں کیساتھ اجتماعی زیادتی اور قتل،3افراد کو سزائے موت

بھارت:غیر ملکی سیاحوں کیساتھ اجتماعی  زیادتی اور قتل،3افراد کو سزائے موت

بنگلورو(اے ایف پی)بھارتی ریاست کرناٹک کی ایک عدالت نے تین مردوں کو موت کی سزا سنائی، جن پر اسرائیلی سیاح اور ایک اور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

 یہ واقعہ گزشتہ سال جنوبی بھارت کے سیاحتی مقام ہنپی میں پیش آیا تھا۔ عدالت نے انہیں قتل کے الزام میں موت کی سزا دی اور دیگر جرائم پر قید کی سزا سنائی۔ جج نے کہا کہ یہ جرم انتہائی سنگین نوعیت کا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں