نائیجیریا :کان میں گیس دھماکا 38 کان کن ہلاک
ابوجا(اے ایف پی)وسطی نائیجیریا کی ریاست پلیٹیو میں بدھ کو کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 38 کان کن ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے ۔۔۔
واقعہ کمپانین زوراک میں پیش آیا جہاں مزدور زیر زمین سیسے کی کان میں کام کر رہے تھے ۔ نائیجیریا میں اس سے قبل بھی کان کنی کے مہلک حادثات پیش آ چکے ہیں۔