اساتذہ محض ملازم نہیں بلکہ قوم کے معمار :بنگلہ دیشی وزیر

اساتذہ محض ملازم نہیں بلکہ قوم کے معمار :بنگلہ دیشی وزیر

ہر کام میں اعلیٰ معیار کی دیانت اور پیشہ ورانہ رویہ ضروری :احسن الحق اساتذہ نیا بنگلہ دیش بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں:آفیسرز سے خطاب

ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیشی وزیر تعلیم اے این ایم احسن الحق ملن نے پیر کو نئے تعینات ہونے والے تعلیمی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ محض ملازم نہیں بلکہ قوم کے معمار ہیں جو نئی نسل میں ہنر مند قیادت کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اساتذہ کو یاد دہانی کرائی کہ اعلیٰ معیار کی دیانت، پیشہ ورانہ رویہ اور لگن ہر کام میں برقرار رکھنا ضروری ہے ۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ نیا بنگلہ دیش بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں