بنگلہ دیش :آئینی اصلاحات اور ریفرنڈم آرڈیننس کیس کی سماعت ، نوٹس جاری
ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیش ہائیکورٹ نے منگل کو نوٹس جاری کیا ہے کہ آئینی اصلاحات(جولائی قومی چارٹر )اور ریفرنڈم آرڈیننس کی شقیں غیر آئینی کیوں نہ قرار دی جائیں۔
جسٹس اے رزاق اور جسٹس محمد انور الاسلام شاہین کے بینچ نے یہ حکم ایسی درخواستوں کی سماعت کے بعد دیا جو ان احکامات کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتی ہیں۔ وکیل محمد رضوان اور محمد محبوب عالم نے درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے ریاستی نمائندوں سے جواب طلب کیا ہے ۔