برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
لندن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے بغیر کسی شرط کے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرنے کے بعد خام تیل کی سپلائی میں ممکنہ طویل رکاوٹ کے خدشات کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔۔۔
جمعہ کو امریکی تیل کے کنٹریکٹ کی قیمت میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 10.63 فیصد بڑھ کر 89.62 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برینٹ نارتھ سی بحرِ شمالی خام تیل کی قیمت 91.89 ڈالر تک پہنچ گئی، جو تقریباً دو سال کی بلند ترین سطح ہے ۔