تہران کے پٹرول پمپس پر 20لٹرکوٹہ مقرر،میٹروسروس مفت کرد ی گئی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تہران کے گورنر محمد صادق معتمیدیان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی تقسیم کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچنے سے ایندھن کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔۔۔
جس کے بعد پٹرول پمپس پر ذاتی کارڈ کے ساتھ ایندھن بھرنے کا کوٹہ عارضی طور پر 30 لٹر سے کم کر کے 20 لٹر کر دیا گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے تہران میں میٹرو سروس مفت کر دی گئی ہے ، میٹرو 24 گھنٹے کام کرے گی۔گورنر کا کہنا ہے کہ ایندھن کے ذخائر کافی ہیں جبکہ ایندھن کی فراہمی کے نیٹ ورک کے تباہ شدہ حصوں کی مرمت جاری ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ضرورت پڑنے پر ہی پٹرول پمس کا رخ کریں۔