بھارت کی ترقی میں سروسز سیکٹر اور ٹیکنالوجی کا اہم کردار

بھارت کی ترقی میں سروسز سیکٹر  اور ٹیکنالوجی کا اہم کردار

ممبئی(اے ایف پی)بھارتی معیشت اب سروسز اور ٹیکنالوجی کے مراکز سے چل رہی ہے ، جہاں آئی ٹی، ڈیٹا اینالٹکس، ڈیزائن اور اختراعی کام ہو رہے ہیں۔

 ایمیزون کا سب سے بڑا دفتر جنوبی بھارت میں قائم ہے ، جبکہ جے پی مورگن کے 20 فیصد ملازمین بھارتی شہروں میں کام کر رہے ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق بھارت دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں چِپ ڈیزائن انجینئر کام کر رہے ہیں، جس سے سروسز سیکٹر میں ترقی ہوئی ہے اور بھارت کو تیز ترین ترقی کرنے والی بڑی معیشت بنایا ہے ۔ملک میں غربت میں واضح کمی ہوئی ہے ، 30کروڑ افراد کا معیار زندگی بہتر ہونا اقتصادی ترقی کے ثبوت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں