بھارت:بنگلہ دیشی طالبعلم رہنماعثمان ہادی کے قتل میں ملوث2افراد گرفتار

بھارت:بنگلہ دیشی طالبعلم رہنماعثمان  ہادی کے قتل میں ملوث2افراد گرفتار

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی پولیس نے اتوار کو دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا جو ڈھاکہ میں طالبعلم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں بھارت میں غیر قانونی داخل ہوئے تھے۔

ہادی بھارت کے سخت نقاد اور 2024 کی عوامی تحریک میں حصہ لینے والے ممتاز رہنما تھے ، انہیں چند ماہ قبل ماسک پہنے حملہ آوروں نے گولی مار کر زخمی کیا تھا ،ہادی سنگاپور کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے ۔ مغربی بنگال پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ گرفتار شدہ دونوں افراد قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں