31مارچ سے 2اپریل چین کا دورہ
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ 31 مارچ سے 2 اپریل کے دوران چین کا دورہ کرینگے جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔
یہ ان کے دوسرے دور صدارت کا پہلا دورہ چین ہے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازع کے خاتمے کی توقع ہے ۔ تاہم ایران میں جاری جنگ اور ٹرمپ کے غیر رسمی انداز نے بیجنگ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ کا مقصد امریکی کسانوں، صنعتکاروں اور مزدور طبقے کے لیے مواقع برابر کرنا ہے ، دوسری جانب چین ملاقات کی تیاریاں معمول کے مطابق کر رہا ہے ۔