روس ایران کیساتھ ہے ،پوٹن کاغیر مشروط حمایت کااعلان

روس ایران کیساتھ ہے ،پوٹن  کاغیر مشروط حمایت کااعلان

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔روسی صدر نے ایرانی رہنماؤں کو نوروز کی مبارکباد دی اور کہا کہ روس ایران کے ساتھ ہے ، ماسکو تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہے۔۔۔

انہوں نے ایرانی عوام کے لئے دعا کی کہ وہ سخت حالات پر کامیابی سے قابو پائیں اور اس بات پر زور دیا کہ ماسکو اس مشکل وقت میں تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنا رہے گا۔خیال رہے کہ روسی صدر کی جانب سے ایران کی حمایت کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جا ری ہیں۔امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1400 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 204 بچے شامل ہیں۔پوٹن نے بہار کے تہوار نوروز کے موقع پر کئی دیگر سی آئی ایس ممالک کے سربراہوں کو بھی مبارکباد دی ہے ،ان میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، قازقستان کے صدر قاسم ژومارٹ توکاؤف، کرغزستان کے صدر صدیق جاپاروف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، ترکمانستان کے صدر سردار بردیمحمدوف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوف شامل ہیں۔روسی صدر نے اپنے پیغامات میں ان ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بلند سطح کو اجاگر کیا اور کہا کہ مفاد پر مبنی اور کثیر الجہتی روابط آئندہ بھی کامیابی سے فروغ پائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں