ایرانی میزائل لندن، پیرس اور برلن تک پہنچ سکتے ہیں:اسرائیلی فورسز
تل ابیب(مانیٹر نگ ڈیسک ،این این آئی)اسرائیلی فورسز نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری خطرہ بن سکتی ہے۔۔۔
ایران نے ایسے میزائلوں کی آزمائش یا تیاری کی ہے جو 4 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اوراس سے یورپ، ایشیا اور افریقہ کے درجنوں ممالک خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ ایرانی میزائل لندن، پیرس اور برلن جیسے شہروں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ برطانیہ کے وزیرہاؤسنگ سٹوریڈ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اسرائیل کے اس دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ایران کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایسے میزائل ہیں جو لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔