روس نے ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ سے عملے کو نکال لیا
ماسکو(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ سے مزید عملے کو نکال لیا ہے ۔۔۔
روسی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ الیکسی لِکھاچیوف نے بتایا کہ 163 افراد ایران آرمینیا سرحد سے روانہ ہوئے ، تقریباً 300 افراد پلانٹ میں باقی رہیں گے تاکہ آلات کی نگرانی جاری رہے ۔ ایران کا ایٹمی ادارہ حملے کو امریکی اور اسرائیلی کارروائی قرار دیتا ہے ، تاہم پلانٹ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے منگل کو بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر اسرائیل نے حملے کا دعویٰ کیا تھا۔