سابق نرس مادر چرچ کی پہلی خاتون سربراہ
کینٹربری، برطانیہ (اے ایف پی) ایک سابق نرس سارہ مولالی نے بدھ کے روز تاریخ رقم کی جب انہیں کینٹربری کی آرچ بشپ کے طور پر تعینات کیا گیا۔۔
اور وہ دنیا کی ساڑھے آٹھ کروڑ نفوس پر مشتمل اینگلیکن کمیونٹی کے صدیوں پرانے مادر چرچ کی پہلی خاتون سربراہ بنیں۔63 سالہ خاتون کو کینٹربری کی تاریخی کیتھیڈرل میں باضابطہ طور پر منصب عطا کیا گیا، تقریب میں تقریباً 2000 افراد موجود تھے ، جن میں تخت کے وارث پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین بھی شامل تھیں۔