برازیل نے پہلی بار مقامی طور پر تیار سپرسونک لڑاکا طیارہ متعارف کرا دیا
برازیلیا(اے ایف پی)برازیل نے پہلی بار مقامی طور پر تیار سپرسونک لڑاکا طیارہ ایف39ای گریپین متعارف کرا دیا، برازیل لاطینی امریکا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔۔
جو جدید لڑاکا جہاز بنا سکتا ہے ۔ صدر لوئز اِنیشیو لُولا دا سلوا نے طیارے کا باضابطہ افتتاح کیا۔سویڈن کی کمپنی صاب نے برازیل کے ساتھ مل کر اس پروگرام پر کام کیا ، معاہدے کے تحت 36 طیارے خریدے گئے ہیں جن میں سے 15 لڑاکا طیاروں کو ایمبریئر کے گاویاؤ کارخانے میں بنایا جائے گا۔