نو کنگز :امریکا میں ٹرمپ کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر

 نو کنگز :امریکا میں ٹرمپ کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر

ٹرمپ کی آمرانہ پالیسیوں ، ایران حملے پر شدیدتنقید،یورپی شہروں میں بھی مظاہرے ایران جنگ پر جھوٹ بولا جا رہا،ٹرمپ نے دنیا کو بحران سے دو چار کر دیا:برنی سینڈر

واشنگٹن،نیو یارک(اے ایف پی)صدر ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں ہفتہ کو وسیع پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے ۔ نو کنگز تحریک کے تحت لاکھوں افراد نے ٹرمپ کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے ٹرمپ کو ایران میں جاری جنگ ،سماجی اور اقتصادی پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، واشنگٹن میں دِلکشیڈ کے لنکن میموریل پر جلوس نکالا گیا ، نیو یارک ، اٹلانٹا اور مشی گن میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہروں میں شرکت کی۔ مظاہرین نے "ٹرمپ اب چلا جائے  اور  فاشزم کے خلاف لڑو"کے بینرز اٹھائے ۔ امریکا کے علاوہ یورپی شہروں ایمسٹرڈیم، میڈرڈ اور روم تک مظاہرے پھیل گئے۔

سینیٹر برنی سینڈر نے نو کنگ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ا پنے ملک میں آمریت نہیں چاہتے ،ٹرمپ پوری دنیا کو بحران سے دو چار کررہے ہیں،ایک شخص نے ملک کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے ،آج ہمارا پیغام ہے نو مورکنگز،امریکی تاریخ میں پلے کبھی کسی نے طاقت کا اتنا غلط استعمال نہیں کیا،عراق جنگ پر ہم سے جھوٹ بولا گیا،آج ایران کے خلاف جنگ پرہم سے جھوٹ بولا جارہا ہے ، ایران کے خلاف جنگ اسرائیلی وزیر اعظم نے شروع کی،ایک خود مختار ملک کے خلاف بلاجواز جنگ شروع کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،غزہ میں ہزاروں افراد کو قتل کیا گیا، غزہ کو ملبے کاڈھیر بنادیا گیا۔

اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے سینٹ میں بل پیش کریں گے ،ٹرمپ جھوٹ بول کر ایران کے خلاف جنگ میں امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسا ضائع کررہے ہیں،ایران کے خلاف جنگ کو فوری روکنا ہو گا،ٹیکس دہندگان کا پیسا تعلیم، صحت،سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ کرنا چاہیے ، امریکا میں بادشاہت کی کوئی گنجائش نہیں،لاکھوں امریکی سڑکوں پر ہیں، وہ آزادی، جمہوریت،انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔رکن کانگریس الحان عمر نے کہا ہے کہ ایران میں سکول پر بمباری کرکے طالبات کو قتل کیا گیا،ٹرمپ کو اب سمجھ آگئی ہے کہ شفاف طریقے سے الیکشن نہیں جیت سکتا،ٹرمپ الیکشن میں خود کو جنگوں کے خلاف ظاہرکرتے تھے ،ٹرمپ الیکشن میں کچھ اور کہتے تھے اب ایران پر حملہ آور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں