ایران میں بوشہر ایٹمی پلانٹ کی صورتحال بدتر، حملے جوہری سکیورٹی کیلئے خطرہ:روس
ماسکو(دنیامانیٹرنگ)روسی سرکاری جوہری ادارے روس ایٹم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے آس پاس کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے اور حالیہ حملے جوہری سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ایران نے بوشہر کے قریب ایک اور حملے سے متعلق اطلاع دی ہے ، جو 10 دن میں تیسرا حملہ ہے ۔ایجنسی کے مطابق حملے سے پلانٹ کے آپریٹنگ ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچااور نہ ہی تابکاری کے اخراج کی کوئی اطلاع ملی ہے ۔