یورپ :نیسلے کی 12ٹن چاکلیٹ چوری،قلت پیدا ہونے کا خدشہ
جنیوا(اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ میں نیسلے نے تصدیق کی ہے کہ یورپ میں 12 ٹن چاکلیٹ چوری ہو گئی۔
4لاکھ 13ہزار 793 یونٹس کی نئی کیٹ کیٹ چاکلیٹ کا ہیوی ٹرک چوری ہو گیا، جس سے ایسٹر سے قبل سٹورز میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ ٹرک وسطی اٹلی سے پولینڈ کی جانب جا رہا تھا۔ نیسلے نے بتایا کہ چوری شدہ مال اور گاڑی کا ابھی تک سراغ نہیں ملا۔ کمپنی نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں ،چاکلیٹ کے منفرد بیچ کوڈز کے ذریعے اسے ٹریس کیا جا سکتا ہے ۔