ایرانی حامیوں کا بحرین میں حکومت مخالف احتجاج، کئی گرفتار
محمد الموسوی کی دورانِ حراست ہلاکت پرشاہ حمد کیخلاف احتجاج میں اضافہ
منامہ(آئی این پی )بحرین میں ایران کے حامی کارکن محمد الموسوی کی دورانِ حراست مبینہ تشدد سے ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد ریاست کے حکمران شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے خلاف احتجاج میں شدید اضافہ ہو گیا ہے ۔ محمد الموسوی کو چند روز قبل ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور 27 مارچ کو ان کی میت اہلِخانہ کے حوالے کی گئی، جس کے بعد پورے ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے ۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کئی لوگوں کو محض ایران کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرنے یا احتجاجی ویڈیوز شیئر کرنے پر غداری اور جاسوسی جیسے سنگین الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔