ٹورنٹو :ایرانی نژاد کینیڈین شخص کے باکسنگ جِم پر فائرنگ
ٹورنٹو(اے ایف پی)ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں ایرانی نژاد کینیڈین شخص سالار غلامی کے باکسنگ جِم پر17گولیاں چلائی گئیں۔ حملہ اس وقت ہوا جب جِم خالی تھا۔
غلامی ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سخت مخالف ہیں، انہوں نے اس حملے کا تہران حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ واقعے نے کینیڈا میں ایرانی حکومتی اہلکاروں کی مبینہ موجودگی پر تشویش بڑھا دی ہے ۔ غلامی نے کہا، میں نے سوچا کینیڈا محفوظ ہے ، اور حیرت کا اظہار کیا کہ ان کے کارکنانہ اقدامات پر حملہ کیا گیا۔