میانمار بھارت سرحد پر آسام رائفلز پر حملہ، 3اہلکار ہلاک

میانمار بھارت سرحد پر آسام  رائفلز پر حملہ، 3اہلکار ہلاک

اروناچل پردیش (اے پی پی) میانمار بھارت سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف آسام رائفلز پر حملے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مسلح تنظیم نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈنے کیا۔ایک مقامی شخص نے کہا کہ سرحد پر زبردستی باڑ لگائی جا رہی ہے جسے مقامی لوگ قبول نہیں کرتے ۔ پانساؤ کے علاقے میں سرحدی باڑ لگانے کا عمل گزشتہ برس کے آخر میں شروع کیا گیا تھا، جس کے خلاف مقامی آبادی اور ناگا سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں