بھارت، اترپردیش میں گولیوں سے چھلنی بی ایس ایف اہلکارکی لاش برآمد
لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی ایس ایف کے ایک اہلکارکی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے ،35 سالہ کانسٹیبل نین سنگھ ضلع میرٹھ کے انچولی پولیس سٹیشن کی حدود میں دھن پور گاؤں میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔
جس کے جسم پر کئی گولیوں کے زخم تھے ۔ایس ایچ او بجرنگ پرساد نے صحافیوں کو بتایا کہ بی ایس ایف کانسٹیبل نین سنگھ چھٹی پر تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ نین سنگھ مغربی بنگال میں تعینات تھا اور 6 مارچ کو چھٹی پر آیاتھا۔