انڈونیشیا:مفت سکول کھانوں میں کٹوتی، 40 کھرب روپے کی بچت
جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا نے مشرق وسطیٰ کے جنگی اثرات کے پیشِ نظر مفت سکول کھانوں کی تقسیم ہفتے میں پانچ دن کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس سے 40 کھرب روپے (تقریباً 2.3 ارب ڈالر) بچانے کی توقع ہے۔
نیشنل نیوٹریشن ایجنسی کے مطابق دور دراز یا غذائی کمی والے علاقوں میں چھ دن کی فراہمی جاری رہے گی۔ حکام نے کہا کہ یہ اقدام ملک کی معیشت کو عالمی تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کیلئے اٹھایا گیا۔ اب تک 6کروڑ افراد کو غذائیت فراہم کی ہے ، جس میں بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین شامل ہیں۔