بیلٹک سمندر میں دوسری جنگ عظیم کے دھماکا خیز مواد کے ہزاروں ٹن موجود
برلن(اے ایف پی)شمالی جرمن ساحلوں کے نیچے بیلٹک سمندر کی تہہ میں دوسری جنگ عظیم کے دھماکا خیز مواد کے ہزاروں ٹن موجود ہیں جن کو آہستہ آہستہ زنگ لگ رہا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ پانی کے اثر سے دھماکا خیز مواد ٹی این ٹی ماحول میں خارج ہو سکتا ہے ۔ کیل میں جیومر تحقیقاتی مرکز کی ٹیم نے الکور جہاز کے ذریعے تین ہفتوں کا مشاہداتی سفر شروع کیا۔ جرمنی، پولینڈ اور لٹویا کے سائنسدان غوطہ خور اور آرکائیو ریکارڈز کی مدد سے خطرناک مقامات کی نشاندہی کر رہے ہیں اور دھماکا خیز اشیا کی صفائی کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔