شام:سابق باغی فوجی افسر ریا ض الاسد کی بریگیڈیر جنر ل کے عہدے پر ترقی
دمشق(اے ایف پی)شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سابق باغی فوجی افسر ریا ض الاسد کو بریگیڈیر جنر ل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔۔۔
ریا ض الاسد سابق صدر بشار الاسد کی افواج سے باغی ہونے والے ابتدائی افسروں میں شامل ہیں ،ریا ض الاسد نے 2011 میں فضائیہ سے فرار ہو کر فری شامی آرمی تشکیل دی تھی۔ مارچ 2013 میں بم حملے میں ایک ٹانگ کھونے کے بعد وہ 2024 میں دمشق واپس آئے۔