آبنائے ہرمز کو ٹرمپ کی مضحکہ خیز باتوں سے نہیں کھولا جائے گا:پاسداران انقلاب
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات پر ایرانی پاسداران انقلاب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹرمپ کی مضحکہ خیز باتوں سے نہیں کھولا جائے گا۔۔
آبنائے ہرمز کی صورتحال مضبوطی سے ہمارے مکمل کنٹرول میں ہے ۔ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو ایرانی قوم کے دشمنوں کیلئے نہیں کھولا جائے گا۔