ایران:بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملے کے بعد 198روسی کارکنوں کا ہنگامی انخلا
ماسکو (اے ایف پی)روس نے ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد 198 کارکنوں کا ہنگامی انخلا شروع کر دیا۔ حملے میں پلانٹ کا ایک گارڈ ہلاک ہوا، تاہم پلانٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔
روس کے جوہری ادارے روسیٹم کے سربراہ نے بتایا کہ بسیں ایران آرمینیا سرحد کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔اب بھی وہاں تقریباً 100 روسی عملہ باقی ہے ،روس کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں صرف مختصر عملہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکا اور اسرائیل کو انخلا کی اطلاع دے دی۔ روسی وزارت خارجہ نے حملے کو "شیطانی" قرار دیتے ہوئے ایرانی تنصیبات پر فوری حملے روکنے کا مطالبہ کیاہے۔