افغانستان:شدید بارشیں ،زلزلہ 38افراد ہلاک ،52زخمی

افغانستان:شدید بارشیں ،زلزلہ 38افراد ہلاک ،52زخمی

کابل(اے ایف پی)افغانستان میں شدید بارشوں اور زلزلے کے باعث کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گزشتہ روز افغانستان میں بارش، سیلاب، زمین کھسکنے اور بجلی گرنے کے حادثات میں 24افراد ہلاک اور 48زخمی ہوئے۔

افغان صوبہ غزنی میں 3بچے سیلاب میں ڈوب گئے ، قندھار میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین افراد ہلاک ہوئے ۔ دوسری جانب افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں جمعہ کی رات5اعشاریہ 8شدت کا زلزلہ آیا جس میں 12 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ ہلاک شدگان میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شامل تھے ، خاندان کا ایک دو سالہ بچہ واحد زندہ بچا ۔ افغان حکام کے مطابق کابل، پنجشیر، لوگر، ننگرہار، لغمان اور نورستان میں پانچ مکانات مکمل طور پر اور 33 جزوی طور پر تباہ ہوئے ، جس سے 40 خاندان متاثر ہوئے ۔ زلزلے کا جھٹکا ملک کے کئی حصوں میں محسوس کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں