آئی اے ای اے کا امریکا ،ایران سفارتکاری کی بحالی کا خیرمقدم

آئی اے ای اے کا امریکا ،ایران سفارتکاری کی بحالی کا خیرمقدم

ویانا(اے پی پی)آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ۔۔۔

 گروسی نے کہا کہ یہ پیش رفت ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے مثبت موقع فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اپنی نگرانی اور تصدیقی ذمہ داری کے ذریعے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ گروسی نے خطے میں استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے سفارتی راستہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں