نیویارک جانیوالی پرواز میں بچے کی پیدائش،شہریت پر دلچسپ صورتحال

نیویارک جانیوالی پرواز میں بچے  کی پیدائش،شہریت پر دلچسپ صورتحال

نیو یارک(دنیا مانیٹرنگ)کیریبین ائیرلائنز کی پرواز 4 اپریل کو جمیکا سے نیویارک پہنچی، دوران پرواز ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ نومولود کی شہریت کے حوالے سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔۔

 ،فضائی کمپنی کے مطابق نیویارک اترنے پر طبی ٹیم نے ماں اور بچے کا معائنہ کیا اور ضروری نگہداشت فراہم کی۔ نومولود کا نام "کینیڈی" رکھا گیا، تاہم اس کی شہریت غیر واضح ہے کیونکہ پیدائش کے وقت طیارہ کس حدود میں تھا اور والدین کی شہریت کے بارے میں معلومات محدود ہیں۔ امکان ہے کہ اگر والدین میں کوئی امریکی ہے تو بچے کو امریکی شہریت  مل سکتی ہے ۔امریکی آئین کے مطابق امریکی حدود میں پیدا ہونے والے افراد امریکی شہری ہوتے ہیں مگر صدر ٹرمپ نے دوسری بار صدر بننے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس کے تحت امریکی شہریت والے جوڑوں کے بچوں کو ہی شہریت دی جاتی ہے ۔اس ایگزیکٹو آرڈر کو ایک امریکی وفاقی عدالت نے معطل کر دیا تھا اور اس حوالے سے کیس امریکی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں