امریکی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایرانی بحری جہاز روک لیا

امریکی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایرانی بحری جہاز روک لیا

جہاز تجارت کی آڑ میں غیر قانونی مصنوعات کی منتقلی میں ملوث :سینٹکام

واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کے تجارتی بحری جہاز ایم وی سیون کو روک لیا۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق تجارتی  بحری جہاز کو ایران واپس جانے کا حکم دیا گیا، بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بحری جہاز تجارت کی آڑ میں غیر قانونی مصنوعات کی منتقلی میں ملوث ہے ، ایم وی سیون گزشتہ روز 19 بلیک لسٹ کیے گئے جہازوں میں سے ایک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں