ایران نے کویت میں امریکی اڈے پر بمباری کی تھی:روسی میڈیا
ماسکو(این این آئی)روسی میڈیا نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایرانی لڑاکا طیارے نے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بمباری کی تھی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایرانی لڑاکا طیارہ تمام ایئر ڈیفنس نظام ہونے کے باوجود کویت پر حملے میں کامیاب رہا تھا۔برسوں میں پہلا موقع تھا کہ کسی ملک کے لڑاکا طیارے نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہو۔ جنگ کے دوران ایران نے ایف فائیو لڑاکا طیارے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بمباری کے لئے استعمال کیے تھے ۔ایران نے جتنا نقصان امریکی اڈوں کو پہنچایا اسے پینٹاگون نے تسلیم نہیں کیا، بلکہ ٹرمپ انتظامیہ نے نجی سیٹیلائٹ کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ امریکی اڈوں کی تصاویر تک رسائی روکیں۔روسی میڈیا کا کہنا تھاکہ ابتدائی جوابی کارروائی میں ایران نے خلیجی ممالک میں 100اہداف نشانہ بنائے ۔ بحرین، کویت، قطر اور امارات میں فضائی اڈوں کے ہینگرز، رن وے ، ریڈار تنصیبات، کمانڈ سنٹرز کو نشانہ بنایا گیا ، بحالی میں اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے ۔