بیلجیئم :ختنہ تحقیقات ، اسرائیل امریکا کا سخت ردعمل،یہود دشمنی کے الزامات

 بیلجیئم :ختنہ تحقیقات ، اسرائیل امریکا  کا سخت ردعمل،یہود دشمنی کے الزامات

برسلز(اے ایف پی)بیلجیئم میں غیر قانونی ختنوں کی تحقیقات کے بعد اسرائیل اور امریکا نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہود دشمنی کے الزامات دہرائے ہیں۔۔

 فروری میں انکشاف ہوا کہ یہودی مذہبی طریقے سے ختنہ کرنے والے افراد کے خلاف غیر قانونی طبی عمل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقدام کو معاشرے پر دھبہ قرار دیا جبکہ بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے عدلیہ کی آزادی پر زور دیتے ہوئے الزامات مسترد کر دیے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں پر بچوں پر حملے اور بغیر لائسنس علاج کرنے کے الزامات ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں