کیریبین میں منشیات سمگلنگ کشتیوں پرامریکی حملے ،5افراد ہلاک
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی فوج نے کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات سمگلنگ کشتیوں پر دو تازہ حملوں میں پانچ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔۔۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق ایک کارروائی میں تین جبکہ دوسری میں دو افراد مارے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتیوں کو منشیات سمگلنگ کے روٹس پر نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس مہم میں ہلاکتوں کی تعداد 190 سے تجاوز کر چکی ہے ۔ ناقدین اور انسانی حقوق تنظیمیں ان کارروائیوں کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے شواہد کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔