لبنان :گھر پراسرائیلی بمباری میئر خاندان سمیت شہید
بیروت(اے ایف پی)لبنان کے مشرقی علاقے وادی بیقاع میں بدھ کو اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد شہید ہو گئے جن میں دو خواتین اور ایک ضعیف العمر شخص بھی شامل ہے ۔۔۔
لبنانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ مقامی میئر کے گھر پر ہوا جس میں میئر اور تین اہلخانہ شہید ہوئے ۔ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا اور بارہ شہروں میں رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی ہے ، حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فورسز پر جوابی حملے کیے ہیں ۔ ادھر اسرائیلی عدالت نے دو غیر ملکی کارکنوں کی حراست کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی ۔ وکیل ہدیل ابو صالح کے مطابق ہسپانوی نژاد فلسطینی کارکن سیف ابو کسیک اور برازیل کے تھیاگو ایویلا ان درجنوں کارکنوں میں شامل تھے جنہیں یونان کے قریب سمندر میں روکے گئے غزہ فلوٹیلا سے حراست میں لیا گیا تھا ۔ بعد ازاں انہیں اسرائیل منتقل کیا گیا جبکہ دیگر کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔