بھارت: 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں 107 مسلم امیدوار کامیاب
کولکتہ(دنیا مانیٹرنگ)بھارت کی 5ریاستوں میں حالیہ انتخابات میں مجموعی طور پر 107 مسلمان اراکین اسمبلی کامیاب ہوئے ہیں۔۔
، جو کل 824 ارکان کا15فیصد بنتے ہیں۔ ان میں سے ایک بھی بی جے پی کا امیدوار نہیں ہے کیونکہ پارٹی نے کسی بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ مغربی بنگال کی 293 سیٹوں پر ہونے والے اسمبلی انتخاب میں 40 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ 140 سیٹوں والی کیرالہ اسمبلی میں 35 مسلم امیدوار جیت گئے ہیں ، جو مجموعی اراکین اسمبلی کا 25 فیصد ہے ۔آسام کی 126 اسمبلی سیٹوں پر انتخاب میں 22 مسلم امیدوار کامیاب ہو ئے ۔