بھارت :پاکستانی کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت کی اجازت
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ملک میں منعقد ہونے والے کثیرالملکی مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے گا۔۔
، کیونکہ نئی دہلی خود کو ایک عالمی سپورٹس مرکز کے طور پر منوانے کی کوشش کر رہا ہے ۔بھارت کی وزارتِ نوجوان امور و کھیل کے مطابق پاکستان کے ساتھ دوطرفہ کھیلوں کے روابط، بشمول کرکٹ، بدستور معطل رہیں گے ۔وزارت نے کہا کہ بھارتی ٹیمیں اور انفرادی کھلاڑی ان بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے رہیں گے جن میں پاکستان شامل ہوگا، جیسا کہ عالمی کھیلوں کے اداروں کے اصولوں اور بھارتی کھلاڑیوں کے مفاد میں ہے ۔بیان کے مطابق پاکستان کے کھلاڑی اور ٹیمیں بھارت میں منعقد ہونے والے کثیرالملکی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے ، جبکہ کھلاڑیوں، عہدیداروں اور میڈیا کے لیے ویزا کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ کرکٹ سیریز کو ایک دہائی سے زائد عرصہ ہو چکا ہے ۔ دونوں ممالک کے کھلاڑی صرف عالمی یا علاقائی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔