افغانستان :پوست کے کھیتوں کی تلفی پر جھڑپیں، 2افراد ہلاک
کابل(اے ایف پی)افغانستان کے صوبے بدخشاں میں پوست کی فصل تلف کرنے کے دوران سکیورٹی فورسز اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
طالبان حکومت نے 2021میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پوست کی کاشت پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق بعض مقامی افراد اور منشیات سمگلروں نے آپریشن کی مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ اور کشیدگی پیدا ہوئی۔