امریکا :ڈینور ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارے کی ٹکر سے 1 شخص ہلاک،12مسافر زخمی
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک شخص رن وے پر جہاز سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق یہ شخص ایئرپورٹ کی حفاظتی باڑ عبور کرکے رن وے تک پہنچا،ٹیک آف کے دوران فرونٹیئر ایئر لائنز کے طیارے سے ٹکرانے کے بعد چل بسا۔طیارے کو فوری طور پر روکا گیا جس کے نتیجے میں 12 مسافروں کو چوٹیں آئیں۔ طیارے میں 224 مسافر اور عملے کے 7افراد موجود تھے۔