امریکا :چائلڈ سپورٹ نادہندہ والدین کے پاسپورٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ

امریکا :چائلڈ سپورٹ نادہندہ والدین  کے پاسپورٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ) ٹرمپ انتظامیہ نے بچوں کی کفالت کی رقم ادا نہ کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایسے افراد جن پر 2 ہزار 500 ڈالرز سے زائد چائلڈ سپورٹ واجب الادا ہے ، ان کے پاسپورٹ منسوخ یا روکے جا سکیں گے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زائد واجبات رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت بقایا جات ادا کیے بغیر نیا پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔ امریکی حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں کو ان کا قانونی مالی حق دلانا اور واجبات کی وصولی یقینی بنانا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں